سپریم کورٹ نے 10 مئی کو اتراکھنڈ اسمبلی میں طاقت آزمائی کے لئے آج اپنی منظوری دے دی۔
جسٹس دیپک مشرا کی زیر صدارت اور جسٹس شیوا کریتی سنگھ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ
اسمبلی میں منگل کو طاقت آزمائی (اعتماد کا ووٹ) کرائی جائے گی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے مرکزی حکومت کا مشورہ لینے کو کہا تھا کہ آیا ریاستی اسمبلی میں طاقت آزمائی (فلور ٹیسٹ) کرائی جاسکتی ہے یا نہيں